برطانیہ میں تیل کا شدیدبحران،حکومت نے فوج سے مدد طلب کرلی

برطانیہ(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نےملک میں جاری تیل کے شدید بحران پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد طلب کر لی۔برطانیہ میں پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، پیٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں ‏ان کی بے بسی کا کھلا اظہار ہے۔وزیرتجارت کوارسی کوارٹنگ کا کہنا ہے کہ بحران میں بتدریج کمی آرہی ہے اور آئندہ چنددن میں فوجی جوان تیل ‏سپلائی شروع کردیں گے۔ڈیپارٹمنٹ آف بزنس کے مطابق وزارت دفاع نے 300فوجی ڈرائیور سپلائی کیلئے تیار کر دیئے ایمرجنسی کیلئے ‏رکھے 80 ٹینکرز استعمال کر سکتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئرلندن صادق خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور اساتذہ سمیت ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر تیل مہیاکیاجائے۔ ‏متعدپٹرول اسٹیشنز پر 30پاؤنڈز سے زیادہ تیل نہیں دیا جا رہا تیل کابحران ٹینکرز ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے ‏شروع ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں