ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کوخیرباد کہہ دیا،وفاقی وزراکے استعفوں کی تصدیق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم نےوفاقی حکومت کو خیر باد کہہ دیا ۔ جی این این کے مطابق ایم کیو ایم کے دونوں وفاقی وزراء نے اپنے استعفی وزیر اعظم ہاؤس بھیجوادیئے ۔ امین الحق نے استعفی بھجوانے کی تصدیق کردی۔استعفی قبول کرنے کا نوٹیفکیشن وزیر اعظم کی منظوری سے جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو بڑا سرپرائز دیا ہے، اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ، جس پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔اس حوالے سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کرے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پانے کے بعد حکومت کے اسمبلی میں 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں