اللّٰہ اس کے پیارےرسول سے جنگ کرنے والے دنیا اورآخرت میں ذلیل اور رسواں ہو نگے،آصف رضا قادری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ممتاز مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے وفاقی شرعی عدالت کے حالیہ فیصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خاتمے کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ اسلام کی بنیادی اکائی ہے،سودی نظام کی پرورش کرنے والے اور اس نظام کو پھیلانے والے اسلام کے اور وطن عزیز کے بدترین دشمن ہیں،اللہ اور اس کے پیارےرسول سے جنگ کرنے والے دنیا وآخرت میں رسواں ہوں گے،اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں معاشی استحکام ہو تو ہمیں ملک کے معاشی نظام سے سودی نظام کا خاتمہ ہر صورت میں کرنا ہوگا،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام دشمن پالیسیوں کا خاتمہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمرانوں کی شرعی،قا نونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،اور سودی نظام کے خاتمے کے لیے حکمرانوں کو وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور ملک بھر میں نافذ کرنا ہوگا،سودی نظام کے نفاذ کو پھیلانے والے اور شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے والے بینکوں کے لائسنس فوری طور پرمعطل کئیے جائیں،تاکہ اسلام دشمن پالیسیوں کے پھیلاؤ کا ذریعہ بننے والے بینکوں کو لگام دی جاسکے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے#

اپنا تبصرہ بھیجیں