ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے کے مطابق بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایک ماہ کے دوران 256 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا، ملوث عناصر کے خلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی بلوں میں وصول کیےگئے اور ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی -!!!’