لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا کو مکمل فعال رہنے کی ہدایت کی۔ بارش کا پانی مکمل طور پر ختم ہونے تک افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے تمام انڈر پاسز کو فعال رکھا جا رہا ہے۔ محرم روٹس امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے۔ تمام اہم شاہراہوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کی ہدایات۔ تمام ڈسپوزل سٹیشن مکمل طور پر کام کر رہے ہیں اور جنریٹرز کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں