پاک پتن: جعلی ایس ایچ او گرفتار کر لیا گیا

پاک پتن (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ رات محرم الحرام کی رات مچھلی چوک وی آئی پی گیٹ پر پولیس وردی میں ملبوس جعلی ایس ایچ او گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں جعلی ایس ایچ او نے گاڑی کھڑی کرکے وی آئی پی گیٹ مچھلی چوک سے انٹری کرنے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عمران ٹیپو نے مشکوک انٹری کو روک دی بعد ازاں ایس ایچ او سٹی ہاشم علی بھی موقع پر آگئے اور فوری چھان بین شروع کردی۔ جعلی ایس ایچ او پولیس یونیفارم میں 30 بور پسٹل ہمراہ ایس ایچ او کے ٹیگ والی شرٹ میں ملبوس تھا اور اپنا تعلق اقبال ٹاؤن تھانے لاہور سے ظاہر کرتا رہا۔۔ جس کو کرائم فائٹر ایس ایچ او سٹی ہاشم علی نے اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔