ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ کے دفتر میں‌یوم آزادی کی تقریب

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) آزادی اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی جانے والی ایک نعمت ہے جسکا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے اور خصوصاآپ تمام طلبہ و طالبات ہی ہمارا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ نے اپنے دفتر میں منعقدہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جس میں سپر نٹنڈ نگ انجینئر،محکمہ جاتی افسران،بلدیہ کیماڑی اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر نے طلبہ و طالبات سے کہاکہ ہم سب کو اپنے اساتذہ کی دی ہوئی تربیت پر مکمل عمل کرنا چاہئے ان کا احترام ہی ہمیں ایک اچھا پاکستانی بننے میں مدد فراہم کرتا ہے آپ تمام طلبہ و طالبات ہی ہمارا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں کیونکہ آپ ہی مستقبل کے معمار ہو آخر میں ایڈمنسٹریٹر اور افسران نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات میں تحائف و انعامات تقسیم کئے۔