کرم میں 2 منزلہ مکان منہدم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 منزلہ مکان منہدم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مسوزئی کے مقام تری تنگ میں مکان گرنے کے بعد ملبے تلے دبے 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملتے ہی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمی شروع کی اور لاشوں کے علاوہ ملبے سے 11 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو صدہ اور ٹی ایچ کیو ڈوگر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔