ایف آئی اے کی بڑی اور اہم کارروائی، ملزمان کو گرفتار

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے کے پی زون کا ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری، کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم  سیف اللہ کو چوک یادگار سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 400,000 روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لئی گئی۔ گرفتار ملزم ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔  ایک اور کاروائی میں ایف آئی اے مردان سرکل نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے450,000 روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی اور رسیدیں برآمد کر لئی گئیں۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔