کراچی، گلستان جوہر پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف کاروائی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ گلستان جوہر پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف کاروائی، پولیس کے مطابق دو اسٹریٹ کریمنلز ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت سید اویس ولد مقصود حسین اور حمزہ ولد خورشید کے ناموں سے ہوٸی ہے۔ ملزمان سے دوران گرفتاری چّھني ہوئی رقم 2000 روپے 2 موبائل فونز پرس NIC اور پسٹل بمع 3 راؤنڈ برآمد۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 789/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ کےتحت تھانہ گلستان جوہر میں قائم کیا گیا۔ دوسرا مقدمہ 790/2022 بجرم دفعہ 23 i A سندھ آرمز ایکٹ کےتحت تھانہ گلستان جوہر میں قائم کیا گیا. گرفتار شدہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتارشدہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن حکام کے حوالے کیا گیا ۔