پانچویں سندھ کالج گیمز حیدرآباد کے افتتاح کے بعد ریجن بھر میں مقابلے جاری ہیں،فوکل پرسن عقیل احمد

کوٹری/حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کی زیر نگرانی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاھ اور سیکریٹری کالجز ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کے احکامات پر ڈائریکٹوریٹ کالجز حیدرآباد  ریجن کے زیراہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کا بوائز ٹگ آف وار سے آغاز ہوگیا۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ حیدرآباد نے رنگارنگ تقریب میں افتتاح کیا۔ٹیموں کے مارچ پاسٹ اور افتتاح کے اعلان کے بعد ٹگ آف وار بوائز مقابلوں سے گیمز شروع ہوگئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹرز کالجز پروفیسر شوکت بلوچ، پروفیسر شازیہ اخوند، سینٹرل کمیٹی ممبر و فوکل پرسن عقیل احمد،  سید محمد ندیم،کوآرڈینیٹرز،خرم رفیع صدیقی,ظفر وحید  راجپوت، ڈسٹرکٹ کنوینیئرز، سلیم رضا سومرو سجاول، محمد علی میرجت ٹنڈومحمد خان، عبدالعزیز خاصخیلی ٹھٹہ، عبدالجواد راہوجہ دادو،رحیم علی ٹنڈوالہیار، عائشہ ارم جامشورو، عبدالرحیم راجپوت مٹیاری، جہانگیر علی سہروردی بدین، ممبرز کمیٹی محمد یاسین شیخ، سلیم اقبال، خلیل الرحمن، احمد نواز،نعیم وحید راجپوت، فیضان شیخ، شاہدہ مجیب، سیدہ نسیمہ شاہ، عائشہ رزاق، مصباح راحین،ثروت افزاء، بشری عارف، ریجن بھر کے مختلف کالجز کے پرنسپلز،ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، مہمانان اور طلبہ کی کثیر تعداد میں موجودگی میں ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔قبل ازیں سندھ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام مہمانوں کو پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔کالجوں کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن نے طلبہ کے ہمراہ اس رنگا رنگ شاندار افتتاح میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی اپنی خدمات  سر انجام دیں۔میزبانی کے فرائض گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر گل محمد کوندھر، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن طارق توفیق، شاہد ولی اور خود فوکل پرسن عقیل احمد نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شاہد ولی کی نگرانی میں ٹگ آف وار ایونٹ کا انعقاد ہوا جس میں میزبان کالج پہلے،ٹنڈوجام کالج۔دوسرے اور ماتلی کالج تیسرے نمبر پر رہے۔ گرلز ٹگ آف وار گورنمینٹ گرلز کالج قاسم آباد کے زیر انتظام منعقد ہوا جس میں شاہ لطیف گرلز کالج نے پہلی، گرلز ڈگری کالج کوٹری نے دوسری اور خود قاسم آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر چیف ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن محمد جاوید حفیظ، محمد جاوید، محمد ایوب، زینب ارباب، عشرت جمال، ریحانہ بھٹی، محمد اقبال، راشد خانزادہ، راحیلہ میمن، تحسین میمن، رائو غلام مصطفی اور دیگر موجود تھے