زمان ٹاؤن، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) زمان ٹاؤن پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش پر فائرنگ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتارجبکہ تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیتوں میں شان اور حمزہ شامل ہیں۔ بھٹائی چوکی انچارج اےایس آئی شفیق عباسی و پارٹی نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ مبینہ پولیس مقابلہ آر آر ایف ہیڈ کوارٹر کورنگی کے قریب پیش آیا، زخمی ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، طبی امداد دینے کے بعد ملزمان کو ضابطے کی کاروائی کےلئے تھانے منتقل کیا جائے گا۔