ڈسٹرکٹ عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز احمد شیخ کی جراٸم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کنری پولیس تھانے نے کامیاب کارواٸ کرتے ہوۓ چوری کی مختلیف وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ امیر بخش کپری کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم پولیس تھانہ کنری پر موٹر ساٸیکل چوری، مویشی چوری اور نقب زنی کے تین الگ الگ مقدمات میں مطلوب تھا۔ مسروقہ مال کی برآمدگی اور اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ راشد آباد کنری کے رہاٸشی مدعی نصراللہ پٹھان کی مدعیت میں کراٸم نمبر 50/2023 دفعہ 457.381A.34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت موٹر ساٸیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ راشد آباد کنری کے رہاٸشی مدعی ساجد پٹھان کی مدعیت میں کراٸم نمبر 51/2023 دفعہ 457.381A.34.380 تعزیراتِ پاکستان کے تحت سولر پلیٹس اور مویشی بکرا اور بھیڑ چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ راشد آباد کنری کے رہاٸشی مدعی رضوان آراٸیں کی مدعیت میں کراٸم نمبر 52/2023 دفعہ 457.381A.34.380 تعزیراتِ پاکستان کےتحت مویشی بکرا اور روٹر چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔