ڈپٹی کمشنرسانگھڑ کا رمضان المبارک میں غذائی اشیاء کی قیمتوں مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) سانگھڑ ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد نے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے آج سانگھڑ کی تجارتی تنظیموں کے نمائندوں سے ایک اجلاس منعقد کیا اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مقرر کی تاکہ مہنگائی کے دور میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جاسکے.اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے عام استعمال کی مختلف اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے سفارشات پیش کیں جن پر ڈپٹی کمشنر نے سرکاری قیمتوں سے موازنہ کرکے قیمتیں مقرر کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور حکومت سندھ نے قیمتوں کی نگرانی کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ ہر ضلع کے لیے صوبائی سیکریٹریز کو مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور زیادہ قیمت وصول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ قیمتوں کی فہرستیں دکانوں پر نمایاں کریں اور حکومت کی جانب سے مقرر قیمتوں پر اشیاء خورد و نوش درخت کریں بصورت دیگر انہیں پر جرمانہ لگایا جائے گا اور جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی تنظیمیں سرکاری قیمتوں کے نفاذ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور رٹیلرز کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نرخوں پر مصنوعات فروخت کریں۔اس موقع پر تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت بیورو سپلاء آف پرائز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید سجاد شبییر فوکل پرسن عبدالحفیظ یوسفزئی اور انور علی شیخ بھی موجود تھے.