لاہور میں منڈی لانے والے جانوروں پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے شہر کی منڈی میں لائے گئے جانوروں پر فی جانور کے تناسب سے فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر منڈی مویشیاں لگانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، حکومت پنجاب نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو ڈیڑھ ارب روپیہ دینے سے انکار کر دیا۔ پنجاب حکومت کے انکار کے بعد اب میٹرو پولیٹن کارپوریشن منڈی کو نفع نقصان کے بغیر خود لگائے گی جس پر میٹرو کارپوریشن لاہور نے منڈی میں جانور لانے کے لیے قربانی کے جانوروں پر فی جانور فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور شہر میں تیرہ منڈی مویشیاں لگائی جانی ہیں، منڈی مویشی میں 35 سے 40 ہزار چھوٹے اور 20 ہزار بڑے جانور آتے ہیں، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے چھوٹا جانور پر 500 اور بڑے جانور پر 1000 روپے فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔