کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد میں دو روز قبل اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش سہراب گوٹھ ندی سے مل گئی ، بچی تیس مئی کو گھر سے باہر لاپتہ ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک گھر پر قیامت ٹوٹ پڑھی، اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کی لاش ندی سے برآمد ہوئی۔ سہراب گوٹھ شفیق کالونی کی رہائشی مناہل دو زور قبل لاپتہ ہوئی تھی، جس کی آج صبح سویرے لاش ملی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچی تیس مئی کو گھر سے باہر لاپتہ ہوئی تھی، آخری بار بچی کو محلے کے سات سالہ بچے کے ساتھ گھر کے قریب لیاری ندی کی جانب جاتے دیکھا گیا۔ توفیہ مناہل کے اہلخانہ نے بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر کردیا ہے ، جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے بچے کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments