لاہور، سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے سے 03 افراد جاں بحق

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 3 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ گجرپور کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب پیش آیا جہاں 3 افراد سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں جان محمد، شاہد اور ذیشان شامل ہیں، لاشوں کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں، سوئمنگ پول کے مالک یوسف اور ٹھیکیدار عامر سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔