کراچی میٹرک بورڈ نے لیٹ فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ثانوی تعلیمی بورڈ (میٹرک بورڈ) کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کروانے کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلبہ و طالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم 3 ہزار 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ29 اور 30 اپریل2024 کو لازمی جمع کرادیں، لیٹ فیس بذریعہ پے آرڈر وصول کی جائے گی۔

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے واضح کیا کہ لیٹ فیس میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔