اسکردو جانے والے سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پی آئی اے نے لاہور کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردیں، سیاحت کے شوقین افراد اسکردو جانے کے لیے بکنگ کراسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو کے لیے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔ کراچی سے اسکردو کے لیے پہلی پرواز پی کے 454 روانہ ہوئی، پرواز میں اسکردو کے سیاحتی مقامات دیکھنے والے 150 سے زاید مسافر سوار تھے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اب اسلام آباد، لاہور کراچی سے بیک وقت اسکردو کی پروازیں چلا رہا ہے، لاہور سے اسکردو کے لیے پہلی پرواز گذشتہ روز 3 جون کو آپریٹ ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کہ اسکولوں میں چھٹیوں کے باعث اسکردو جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، طلب کو کو دیکھتے کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں اضافہ کیا ہے، سیاحت کے شوقین افراد اسکردو جانے کے لیے بکنگ کراسکتے ہیں۔