غیرقانونی طورپرپاکستان سمندری حدود میں داخل،بحری جہازکوحراست میں لے لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)غیرقانونی طورپرپاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کا کیس-ایف آئی اے نے بحری جہاز اور عملے کو حراست میں لے لیا-ایف آئی اے نے انڈونیشیا اورمصرسےتعلق رکھنےوالےجہازکےعملےکوعدالت میں پیش کردیا-عدالت نے 8 ملزمان کو 15 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا-جہاز بغیر اجازات پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا-جہاز کے عملے کے پاس کوئی قانونی اجازات نامہ نہیں تھا-جہاز کے عملے کے ایک رکن کے پاس پاسپورٹ تک موجود نہیں تھا-جہاز اور اسکے عملے کو 29 مئی 2023 کو گڈانی کے قریب سے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا-