عمران نیازی کا ایجنڈا بےنقاب،تحریک انصاف کوخیرباد کہہ دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مفادات کیلئے پی ٹی آئی کواپنا گھونسلہ بنانے والے الیکٹیبلز عمران نیازی کی اصلیت آشکارا ہونے پر روٹھ کر دھڑا دھڑ واپس جارہے ہیں جس کے باعث عمران نیازی کاایجنڈہ فلاپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 10 روزہ غیرملکی دورےسےواپسی جےیوآئی سندھ کےڈپٹی سیکریٹری سیکریٹری اطلاعات مولاناسمیع الحق سواتی سےگفتگوکرتےہوئےکیا۔علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا تحریک انصاف فصلی بٹیروں کا گڑھ بن چکا تھا ملک دشمن سرگرمیوں پر ایک آن میں عمران نیازی کی جھوٹی بیانیے پر کھڑی عمارت زمین بوس ہوچکی ہےعمران نیازی کی ساکھ کی بحالی کیلئےمغربی گماشتےکرب میں مبتلا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نےجس بیہودہ کلچرکوپروان چڑھایا آج وہ اپنے پارٹی ممبران کیلئے شرمندگی اور ندامت کا باعث رہے ہیں ، ہم نے عمران نیازی کے مکروہ ایجنڈے کاتعاقب برسوں سےجاری رکھا تھا،آج ملک کابچہ بچہ عمران نیازی کی تخریبی عزائم سےاکتاہٹ کااعلان کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اعلاء کلمۃ الحق ، انسانیت کی خدمت سے سرشار ہوکر ملک میں شائستہ سیاست کی علمبردار جماعت ہے ہم نے شائر اسلام اور شعائر دین کے تحفظ کا عہد کررکھا ہے ان شاءاللہ وطن عزیز کے اسلامی تشخص پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔