موٹر وے پولیس کی احسن کاروائیاں جاری

حضرو (ایچ آراین ڈبلیو) موٹر وے پولیس کی احسن کاروائیاں جاری۔ مختلف واقعات میں خاندان والوں سے بچھڑ جانے والے دو بچے باحفاظت خاندان والوں کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق دوران پیٹرولنگ صوابی کے قریب موٹر وے پولیس نے 9 سالہ بچے کو پریشان خواب دیکھا۔ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ حضرو کا رہنے والا ہے اور گھر سے نکلا تھا لیکن راستہ بھٹک گیا۔ مزید بچے کو گھر کا پتہ یا کوئی رابطہ نمبر بھی معلوم نہیں۔ بچے کو فوری طور پر حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور مختلف ذرائع بروئےکار لاتے ہوئے بچے کے گھر کا پتہ لگا لیا گیا ۔بعد ازاں بچے کو باحفاظت خاندان والوں کے حوالے کردیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران مانسہرہ کے قریب کی E-35 ہزارہ ایکسپریس وے پر ایک سواری والی وین کو بریفنگ کے لیے روکا گیا۔وین پر ایک بچہ چھپ کے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پوچھ کچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ منسہرہ کا رہائشی ہے اور گھر سے ناراض ہو کر بھاگا ہوا ہے ۔ مزید بچے نے گھر والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا اور بچے کے گھر والوں کا پتہ لگا لیا گیا ۔بعد ازاں بچے کو باحفاظت خاندان والوں کے حوالے کردیا گیا۔