لاہور پولیس کی مختلف کاروائیاں، 03 ملزمان گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال پولیس کی مختلف کاروائیاں، سٹریٹ کرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ گینگ، منشیات فروش سمیت 03 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 05 موٹرسائیکلز، پسٹل و گولیاں، 03 موبائل فونز، ہزاروں روپے نقدی اور 1100 گرام چرس برآمد کرلی گئیں، اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔