جعلی گھی اور تیل بنانے والی کمپنیاں بے نقاب،فیکٹری کا مالک گرفتار

ملتان (ایچ آراین ڈبلیو) شہریوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے والا ایک اورگروہ بے نقاب ہوگیا۔ بازاری اشیاء انتڑیوں اور چربی سے بنے گھی اور تیل سے تیار ہونے لگیں۔ شہری انجانے میں اپنی موت کا سامان خریدنے لگے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری کی نہ چھت نہ کوئی سائبان تھا۔واضح رہے جعلی گھی اور تیل دھڑلے سے بنایا جاتا تھا۔ ملزمان کھلے عام لوگوں کو زہر کھلانے میں مصروف تھے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے حکام نے چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر مضر صحت گھی اور تیل قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق یہ گھی اور تیل بازاری اشیاء میں استعمال ہوتا ہے۔ کارروائی کے دوران فیکٹری مالک سمیت دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں