کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اورٹریڈنگ کے دوران یہ 50 ہزار700 پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں کامیاب ہوگیا،اس سے قبل جنوری 2017 میں حصص بازار50 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوا مگر سیاسی عدم استحکام اور پاناما کیس کے فیصلے میں مسلسل تاخیر اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب بنی لیکن اب صورتحال بہتر ہونے سے سرمایا کاروں کا اعتماد پھر سے بحال ہوا جس کی وجہ سے شیئرز کے کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے کرِیڈٹ ریٹنگ بی 3 مستحکم رکھنے اور رواں ماہ حصص بازار کی ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں تیزی سے بحالی کی وجہ بن رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں