پلاٹ اے-120 گلشن اقبال 13 سی، کا پیکیج نجم قریشی نے نواب علی منگریجو کو دیدیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو ) گلشن اقبال بلاک /13- سی پلاٹ‌ نمبر120- اے، میں رہائشی پلاٹ پر بننے والی غیرقانونی پورشن بلڈنگ جسے اے ڈی نجم قریشی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ کے عوض تعمیر کرانے کا پیکیج لیا تھا، اپنے تعمیرات کے آخری مرحلے میں ہی خبروں کی اشاعت کے بعد شاطر بلڈر نے بلڈنگ کو آباد دکھانے کے لئے جعلی انداز میں باہر سے کپڑے پھیلا دئیے جبکہ نجم قریشی نے اپنے پیکیج کو حلال کرنے کے لئے غیرقانونی بلڈںگ کی تکمیل تک کی ذمہ داری موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نواب علی منگریجو کے سپرد کر دی ہے جس میں‌ ان کی معاونت ان کے چیلے اورنگ زیب خان، عرفان سومرو اور عبدالعزیر جھنجن کر رہے ہیں جبکہ منگریجو نے اس پورے پیکیج میں صرف چونگا ملنے پر منہ بھی بنایا ہے لیکن سسٹم کے خدمت گار کی عزت میں‌ اس نے حامی بھر لی ہے- ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ اہل محلہ نے غیرقانونی پورشن کی صورت میں بننے والی بلڈںگ کے بلڈر اور نجم قریشی سمیت تمام ذمہ داروں کے خلا اینٹی کرپشن میں درخواست جمع کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں‌ انہوں نے وکیل کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں، اہل محلہ نے مستقبل قریب میں اس علاقہ کو لیاری میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے علاقہ میں ایسی غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا عزم مصمم کر لیا ہے-