آصف شیخ کا ایک اور پیکیج بے نقاب، 5 پلاٹوں پر بال روم اور شاپنگ سینٹر کی تعمیر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں سینئر بلڈںگ انسکپٹر آصف شیخ کا ایک اور پیکیج بے نقاب، علامہ اقبال روڈ پر دی لبرٹی کے نام سے بننے والی بلڈنگ پانچ پلاٹوں C-551-555 کا انضمام کرکے بنائی گئی اور یہاں پر بال روم ، شادی ہال اور شاپنگ سینٹر بنایا جا رہا ہے، باہر سے فنشنگ مکمل دکھا کر اندر کام جاری ہے، تعمیراتی قوانین کی رو سے ضروری ہے کہ ایک سے زائد پلاٹ پر تعمیرات کرنے سے قبل پر تمام پلاٹوں کا Amalgamation پلان منظور کروانا ہوتا ہے اس کے بعد آپ جس قسم کی تعمیرات کا ارادہ رکھتے ہوں اس کا مجوزہ نقشہ جمع کرانا پڑتا ہے، لیکن یہاں ایچ آر این ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ یہ کام ڈائریکٹ آصف شیخ سسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سسٹم کا ابتدائی مال سابقہ ڈائریکٹر رقیب کے حصہ میں آیا تھا جو اس نے بغیر ڈکار کے ہضم کر لیا تھا، بعدازاں آصف شیخ اور عمران تالپور بلڈنگ انسپکٹر نے اپنا پیکیج وصول کرتے ہوئے اس مبینہ غیرقانونی کام کی سرپرستی جاری رکھی ہے، ایچ آراین ڈبلیو نے اس ضمن میں‌ ایس بی آئی آصف شیخ کے موبائل نمبر پر ان سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا لیکن کافی تگ ودو کے بعد بھی ان کا نمبر بند ہونے کی ریکارڈنگ آتی رہی-