رہائشی پلاٹ‌ نمبر A-120 گلشن پر G+1 مکان کا نقشہ پاس کرا کے G+2 پورشن بنانے کا انکشاف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال کے بلاک C/13 میں‌ رہائشی پلاٹ‌ نمبر A-120 پر G+1 مکان کا نقشہ پاس کرا کے G+2 پورشن بنانے کا انکشاف، بلڈر نے ایک انچ کی بھی لازمی کھلی جگہ نہیں‌ چھوڑی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کام صرف غیرقانونی تعمیرات میں سہولت کاری رہ گیا، اپنا حصہ وصول کر کے شہر کے انفرااسٹرکچر کو برباد کرنے کے لئے بلڈر کے حوالے کر دیا گیا، واضح رہے کہ یہ پیکیج پہلے ڈسٹرکٹ میں سسٹم چلانے والے نجم قریشی کے پاس تھا اور اس کے بعد نواب منگریجو کے حوالے کیا گیا، ایچ آراین‌ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ اس پیکیج کی سرپرستی اب اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم اللہ خان کے حوالے کر دی گئی ہے، جو اس بلڈر کو جلد از جلد کام ختم کرکے بلڈنگ آباد کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں، بلڈر نے باہر نمائشی کپڑے پھیلا کر بلڈنگ آباد ہونے کا مکمل ٹچ دیا ہے لیکن اندر فنشنگ کا کام جاری ہے، ایچ آراین ڈبلیو نے ڈیپارٹمنٹ کی فرائض منصبی میں غفلت اور حرام خوری کا سبب معلوم کرنے کے لئے نوارد ڈائریکٹر علی اسد کے نمبر 03219240343 پر رابطہ کیا تو انہوں کال اٹینڈ نہیں کی اور نصف گھنٹے تک ان کی طرف سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا گیا- ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ غفلت دراصل اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انہیں‌ صرف مال ملنے سے غرض ہے اور علاقہ مکین جتنی بھی شکایتیں کرلیں انہوں‌ نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں‌ کرنی، ایچ آراین ڈبلیو کو ایک علاقہ مکین نے بتایا کہ وہ نئے ڈی جی عبدالرشید سولنگی سے ملاقات کر کے ان سے کارروائی کا آرڈر کرانے کی درخواست دیں گے-