گلشن اقبال بلاک 13- سی میں پلاٹ‌ نمبر A-68 اور A-120 پرغیرقانونی پورشن تیار، بلڈر آپے سے باہر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال بلاک 13- سی میں پلاٹ‌ نمبر A-68 اور A-120 پر رہائشی مکان کے نقشہ پر بننے والی فلیٹ سائٹس سے علاقہ مکین پریشان، نئے ڈی جی عبدالرشید سولنگی کو براہ راست شکایت کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق رہائشی علاقہ کا سکون غارت کرنے کے لئے بلڈروں نے کارنر کے پلاٹ‌ لے کر پورشن بنا کر فروخت کرنے شروع کر دئیے، تین تین کروڑ‌میں‌ پورشن فروخت کیا جا رہا ہے، مذکورہ بالا دونوں پلاٹوں پر تین تین پورشن بنا کر تین تین کروڑ میں فروخت کر دئیے گئے، ایس بی سی اے نے علاقہ مکینوں کی شکایت کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم قریشی نے بھاری مال پکڑ کر یہ پیکیج لئے تھے اور موجودہ ٹیم نے بھی مکینوں کی شکایت کو ردی کی ٹوکری کی ںذر کرتے ہوئے غیرقانونی بلڈرز کی تعمیرات کی سرپرستی جاری رکھی اور اب کام فنشنگ پر پہنچ گیا ہے اور بلڈرز نے عمارت پر رہائش دکھانے کے لئے باہر سے کپڑے والے پھیلا دئیے ہیں، واضح رہے کہ گلشن اقبال میں اب ناظم آباد اور لیاقت آباد کی طرح رہائشی پلاٹوں پر پورشن بنانے کے کام میں تیزی آتی جارہی اور اس کی وجہ سرکاری طور پر ایسی تعمیرات کو روکنے والے ادارہ یعنی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سرپرستی اور وہ بھی بھاری چمک پکڑ کر مجرمانہ خاموشی کے پیش نظر ہو رہا ہے-