چونیاں، محنت کش کا مالک سےتنخواہ مانگنا جرم بن گیا

چونیاں (ایچ آراین ڈبلیو) کوٹ رادھاکشن کے نواحی علاقہ بھمبہ میں محنت کش کا مالک سےتنخواہ مانگنا جرم بن گیا، عرفان نامی سفاک ملزم نے محنت کش کےہاتھ کی چاروں اُنگلیوں کو تیزدھار آلہ سےکاٹ ڈالا، اویس نامی نوجوان عرفان نامی شخص کےگودام پر کئی سال سےملازم تھا، چونیاں دورانِ ملازمت اویس اپنی تنخواہ مالک کےپاس بطورامانت جمع کرتارہا، جب محنت کش نےاپنی رقم کامطالبہ کیاتو مالک طیش میں آگیا اور بدترین تشدد کانشانہ بناڈالا، متاثرہ فیملی کاوزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سےانصاف کامطالبہ