الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی، سینیٹ کی 12 نشستوں پر 12 امیدوار ہی مقابلے پرہیں۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق سینیٹ کے لیے پیپلزپارٹی کے 11 جبکہ ایم کیو ایم کے ایک امیدوار نے پارٹی ٹکٹ جمع کرایا، دونوں جماعتوں کے 14 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پیپلز پارٹی کے جاوید نایاب لغاری، گھنوراسران، عاجز دھامرہ، کریم خواجہ، سدھومل سریندر ولاسائی، مسرت نیازی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ ایم کیو ایم کے شبیر قائم خانی، محمد ابوبکر، نجیب ہارون، نگہت شکیل مرزا، ہمایوں عثمان راجپوت، رؤف صدیقی، یاسمین دادا بھائی، سبینہ پروین نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ پیپلز پارٹی کے مسرور احسن، کاظم علی شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم بھٹو، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی نے جنرل نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جمع کروایا۔ جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم کے عامر چشتی واحد امیدوار ہوں گے، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر سرمد علی اور ضمیر گھمرو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ پونجھومل بھیل اقلیتی نشست اور قراۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جمع کروایا۔