ہفتے وار اردلی روم کا انعقاد، اہلکاران کی عرضی پر چھٹیاں دی گئیں اور بدلیاں بھی کیں

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ہفتے وار اردلی روم کا انعقاد ۔ 36 افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔ غیر تسلی بخش کارکردگی پر سزائیں۔ اہلکاران کی عرضی پر چھٹیاں دی گئیں اور بدلیاں بھی کیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے اپنی آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ جس میں 36 پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔ اور اپنے جائز عرض و معروض پیش کیے۔ جس پر ایس ایس پی سانگھڑ نے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ اور اردلی روم میں مختلف درخواستوں، شکایات و شوکاز نوٹسز کے فیصلے صادر کیے۔ ایس ایس پی نے عرضی پر 04 اہلکاروں کو چھٹیوں پر روانہ کیا، 05 ٹرانسفر کے احکامات جاری کیئے۔ جبکہ مختلف شکایات، ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضری پر اہلکاروں کو 07 میجر اور 13 کو مائینر پنشمنٹ دیں۔ دو اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر نوکری سے برخاست کر دیا۔ جبکہ ایک اہلکار کو اس کی عرضی پر نوکری سے ریٹائر کر دیا۔ اور 06 افسروں اور اہلکاروں کے شوکاز نوٹس فائل کردیئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ اردلی روم کا مقصد یہ ہے کہ پولیس اہلکار اپنے ٹرانسفر، پوسٹنگ و دیگر پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے کسی قسم کی سفارش کے بغیر پیش ہو کر اپنا جائز حق حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کو مزید بہتر انداز سے انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانونی مدد کے لیے اپنا فرض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں۔