ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سرسید تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ، مقابلہ المصطفوی امام بارگاہ سیکٹر 11A نارتھ کراچی کے پاس ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع بلا ضرب گرفتار، زخمی ملزم کی شناخت وقاص قریشی ولد فضل الدین قریشی کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل ولد تبریز خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ملزم اور اسکے گرفتار ساتھی کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.