شاہراہ فیصل پولیس کا ناتھا خان پل کے قریب پولیس مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہراہ فیصل پولیس کا ناتھا خان پل کے قریب پولیس مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ میں ایک اسٹریٹ کریمنل ملزم زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار، ملزم شہزاد کے قبضے سے اسلحہ،لوڈ میگزین موٹر سائیکل KBP_1514 برآمد، موٹر سائیکل ریکارڈ چیک کرنے پر شاہراہ فیصل سے چوری شدہ نکلی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔