سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2214 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 231000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1285 روپے کے اضافے سے 198045 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی۔