ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی

فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ممنوعہ ادویات کاروائی، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی، فیصل ٹاؤن میں واقع میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کاروائی، چھاپہ مار کاروائی میں ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم فیصل اقرار گرفتار، چھاپہ مار کاروائی میں بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ ، ممنوعہ ادویات کا ذخیرہ برآمد، چھاپہ مار کاروائی میں23 مختلف اقسام کی 10 لاکھ سے زائد مالیت کی ممنوعہ ادویات برآمد ، مذکورہ ادویات کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا، چھاپہ مار کاروائی صوبائی ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ عمل میں لائی گئی، سٹور کو سیل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے