ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کاروائیاں

گجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) لیبیا کشتی حادثہ : انسانی سمگلر گرفتار، ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کاروائیاں، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں محمد سرور، محمد جمیل اور شاہزیب شامل ہے، ملزمان کو گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم محمد سرور نے 3 معصوم شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 86 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔ متاثرین میں 2 شہری لیبیا کشتی حادثے میں جانبحق ہوگئے تھے۔ گرفتار ملزم محمد سرور کے خلاف 3 مقدمات درج تھے۔ جبکہ ملزم محمد جمیل نے شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔ بعد ازاں متاثرہ شہری کو لیبیا سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا، ملزم شاہزیب نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 10 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم شاہزیب حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔