کمپوزٹ سرکل مردان کی بڑی کاروائی

مردان (ایچ آراین ڈبلیو) جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث گودام پر چھاپہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، کمپوزٹ سرکل مردان کی بڑی کاروائی، مردان کے علاقے شنکر میں واقع جعلی ادویات کے گودام پر چھاپہ، چھاپے کے دوران جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں ادویات کی پیکنگ بھی برآمد کر لی گئی۔ مذکورہ گودام سے جعلی ادویات سپلائی کی جا رہی تھیں، چھاپہ مار کاروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل ہے، برآمد شدہ ادویات کو قبضے میں لے کر ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف انکوائری درج کر لی گئی۔ ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ جعلی ادویات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گھیر کریک ڈاون جاری ہے۔ خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں ڈریپ حکام کے ساتھ بلا امتیاز کاروائیاں کر رہی ہیں۔ معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔