ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار، ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم افتخار علی گجرات پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسی میں سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔