کراچی کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا کا کہنا ہے کہ 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کے بعد ٹینڈرز بھی جاری کردیا گیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 15 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 15لاکھ روپے جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ کے 10تھانوں کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے 12 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 95 لاکھ لاکھ مختص کیے ہیں۔ تھانوں کی تزئین و آرائش کی مدت تکمیل30 دن سے 2 ماہ تک رکھی ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ زون کے 8 تھانوں میں تزئین و آرائش اور بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے، ساؤتھ زون کے29 تھانوں میں تزئین و آرائش اور معمولی نوعیت کی مرمت ہوگی۔