کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ الیکٹرونک آئٹم برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیاب کاروائی۔ کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ الیکٹرونک آئٹم برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ الیکٹرانک آئٹمز پسنجر بس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ برآمدہ سامان میں 370 عدد لیپ ٹاپ، 103 عدد ریفریجریٹر گیس سلینڈر، 90 کارٹن ریفریجریٹر ٹیوب، 522 عدد استریاں (iron) برآمد ہوئیں۔ برآمدہ اسمگل شدہ سامان کی مالیت 25 ملین روپے سے زائد کی بنتی ہے۔ مزکورہ بس کو حب ریور روڈ پر ایس ڈی پی او سائیٹ جہان خان نیازی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر ایاز خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پکڑا۔ اسمگلنگ میں ملوث علی حسن نامی ملزم کو گرفتار کرکے برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ برآمدہ مال و گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔