پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب وقتی طور پر گرمی کی لپیٹ میں ہے، جس کے بعد آج اورکل بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دریں اثنا قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موسم کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق آج اور کل مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہا الدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ساہیوال اور بہاولپور میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔