ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپر مارکیٹ پولیس کی بروقت کاروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 1 ملزم گرفتار، جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر سپر مارکیٹ پولیس کا ایکشن جاری۔ ملزم کو سپر مارکیٹ کی حدود لیاقت آباد نمبر 4 نزد فرنیچر مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب ولد ساجد کے نامو سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، نقد رقم اور موٹر سائیکل ہائی اسپیڈ برآمد، گرفتار ملزم ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 189/2024 آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے