کراچی میں خاتون پر قبضہ مافیا کا تشدد، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون پر قبضہ مافیا کے تشدد کی وائرل ویڈیو پرانی نکلی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ بظاہر اپنے پلاٹ پر جانے والی خاتون کو قبضہ مافیہ کے کارندوں نے تھپڑ مارے اور قہقہے لگائے۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ واقع مورخہ 09 ستمبر 2022 کو سرجانی کے علاقے اجمیری گوٹھ میں زمینی لین دین کی بناء پر پیش آیا تھا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی کا کہنا تھا کہ واقع کا مقدمہ الزام نمبر 1447/2022 متاثرہ خاتون شمائلہ کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقدمہ ملزمان بنام آیاز، عبدالشکور، ڈاکٹر امین، ہاشم، نبیل، مزمل اور نظام الدین کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں نامرذ تمام ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ مقدمہ معزز عدالت JM-V میں زیر سماعت ہے۔