سیہون، انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

سیہون (ایچ آراین ڈبلیو) سیہون میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس، آئل ٹینکر اور منی ٹرک میں حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔حادثے کے باعث مسافر بس الٹ گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔رپورٹس کے مطابق تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال مانجھند، جامشورو اور سیہون منتقل کردیا گیا ہے۔