پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ سندھ میں منظم و فعال ہورہی ہے صوبہ سندھ میں امن و امان۔ ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور قتل غارت گری پر تشویشں ہے حکومت اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشں گاہ پر مسلم لیگ ق PS 65 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی فیض محمد آرائیں۔ صدر مسلم لیگ ق حیدرآباد ڈویژن ناصر بلوچ اور دیگر سے ملاقات موقع پر کیا۔ اس موقع پر حیدر آباد ڈویزن کے صدر ناصر بلوچ نے حیدر آباد کی تنظیمی صورتحال اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ق لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مزید مضبوط ہورہی ہے اور انکے مشن کو جاری رکھیں گے۔