ڈی آئی جی ویسٹ کا پولیس ہیڈ کوارٹرزویسٹ زون کراچی کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ڈاکٹر امین یوسفزئی صاحب نے پولیس ہیڈ کوارٹرز خواجہ اجمیرنگری کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل۔ ایس ایس پی ویسٹ۔ ایس پیز نیو کراچی۔بلدیہ۔اےایس پی شادمان۔ ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون اے ڈی ویسٹ زون اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی صاحب کا ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایس پی ہیڈ کوراٹر نے استقبال کیا اور سلامی پیش کی گئی۔بعد ازاں ڈی آئی جی صاحب نے ہیڈ کوراٹرزمیں کئے گئے رینویشن کے کام کا معائنہ کیااور خاص کر کوت روم کا اور دیگر برانچز کا جائزہ لیا۔ جس پر صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا اور فرمایا کہ ہیڈ کوارٹرز کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور جو تزین و آرائش کا ورک ہوا ہے اس کو برقرار رکھا جائے۔ڈی آئی جی صاحب نے ہیڈ کوارٹرز ویسٹ زون میں اردلی روم لیا جس میں ویسٹ زون کے 63 افسران و ملازمان پیش ہوئے۔ڈی آئی جی صاحب نے 57 افسران و ملازمان کو انکے شوکاز کے سلسلے میں مختلف احکامات صادر فرمائے اور 6 افسران و ملازمان کو چھٹیاں عنایت فرمائیں۔ڈی آئی جی صاحب نے فرمایا کہ افسران و ملازمان مستقبل میں محتاط رہیں اور اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں