كوئٹہ پر خطرناک وائرس کا حملہ، 500 سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا

کوئٹہ (ایچ آر این ڈبلیو) كوئٹہ شہر پر خطرناک وائرس نے حملہ كردیا اور 500 سے زائد افراد كھانسی، گلے كی خرابی اور سینے كے مراض میں مبتلا ہو كر اسپتالوں میں پہنچ گئے۔ سرد موسم اور بارش كے بعد یہ بیماری پہلے پہلے گلے کی خرابی كے ساتھ ہی سینے اور لنگس پر حملہ آور ہوتی ہے جس كا اگر تواتر كے ساتھ علاج نہ كیا جائے تو یہ بیماری خطرناک صورت اختیار كر سكتی ہے جس میں سینے اور گلے كا كینسر بھی لاحق ہو سكتا ہے جب كہ دمہ اور سینے كے امراض بھی اسی سے جنم لے سكتے ہیں۔كوئٹہ كے مختلف سركاری اسپتالوں سمیت نجی اسپتالوں میں ایسے ہی مریضوں كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے خشک موسم میں یہ بیماری سائبریا سے آنے والے مخصوص وائرس اینٹی لیو منگ كی وجہ سے پھیل رہی ہے جو كہ سینے اور گلے كے بعد آہستہ آہستہ پورے جسم كو مفلوج بھی كر سكتی ہے تاہم اگر اس كا بہتر معالج سے علاج كرایا جائے تو اس سے كسی حد تک بچا جا سكتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں