چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی نگرانی میں نیپا فلائی اوور پر صفائی و دھلائئ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ آزمائشی طور پر نیپا فلائ اوور کی صفائ اور دھلائ کے کام سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذریعے سر انجام دلوائے گئے ہیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران اسی طرح صفائ ودھلائ کے امور سر انجام دیتے رہیں تاکہ سڑکیں اور فلائ اوور صاف ستھرے رہیں اور مٹی جمع ہونے کا عمل نہ ہو جبکہ دھلائ کے امور ایسے اوقات کار میں سر انجام دئیےجائیں جب ٹریفک کا لوڈ کم سے کم ہو فی الوقت آزمائشی طور پر کی گئ صفائ ودھلائ کے امور قابل ستائش ہیں اور اس طرح کے قابل ستائش امور جاری رہنے چاہیئں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپا فلائ اوور پر صفائ ودھلائ کے کاموں کے معائینے کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی نے بھی نیپا فلائ اوور پر دھلائ کے کاموں کا معائینہ کیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ بورڈ افسران سے ضلع شرقی میں صفائ کے امور کی بہتری کے حوالے سے گزشتہ روز بھی بات چیت ہوئ ہے جس میں بہتری لانے کے لئے ہدایات بھی جاری کر چکا ہوں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے ضلع شرقی میں صفائ ستھرائ سمیت سڑکوں، پلوں کی دھلائ کے کام سر انجام دلوانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نےبلدیہ شرقی کے دیگر محکمہ جاتی افسران کو ان کے محکمے کے لحاظ سے بہتری لانے کی ہدایت کی، بلدیہ شرقی کے مختلف محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں