حکومت اور مشرف پر تنقید کے الزامات میں گرفتار نوجوان صحافی اظہار الحق عدالت میں‌ پیش

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت اور مشرف پر تنقید کے الزامات میں گرفتار نوجوان صحافی اظہار الحق واحد کو ضلع کچہری میں پیش کردیا- عدالتی پیشی سے قبل صحافی اظہار الحق اور انکے وکلا کے آئین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے- ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر عرفات نے صحافی اظہار الحق کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم صحافی اظہار الحق سے مزید تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیاجائے، اظہار الحق کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے صحافی اظہار الحق سے سب کچھ برآمد کر لیا ہے، موجودہ حالات میں آذادی اظہار رائے کو دبایا جا رہا ہے، اگر حکومت اور مشرف پر تنقید جرم ہے تو آدھا پاکستان گرفتار کیا جانا چاہیے، ایف آئی اے نے حکومت کے دباؤ پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے نے ریاست مخالف مواد کا ایک بھی جز مقدمے میں نہیں لکھا، میاں دائود ایڈووکیٹ نے عدالت کو مزید بتایا کہ یہ مقدمہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے کیخلاف ہے، موجودہ حالات میں صحافی اظہار الحق کے جسمانی ریمانڈ کی کوئی ضرورت نہیں، ایڈوکیٹ میاں دائود نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت صحافی اظہار الحق کو جوڈیشل کسٹڈی کرنے کے احکامات جاری کرئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں